SHAWORDS
Aslam Rashid

Aslam Rashid

Aslam Rashid

Aslam Rashid

poet
26Sher
26Shayari
9Ghazal

Sherشعر

See all 26

Popular Sher & Shayari

52 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

sun kar kitni aankhein niklin

سن کر کتنی آنکھیں نکلیں اک پتھر میں سانسیں نکلیں آنکھوں سے اک دریا نکلا دریا سے کچھ لاشیں نکلیں غم کے بھی کچھ پھول کھلے ہیں زخموں سے بھی شاخیں نکلیں آگے آگے ناخن آئے پیچھے پیچھے بانہیں نکلیں جس کو کھویا تھا آنکھوں نے اس کو لینے یادیں نکلیں کانٹوں نے کیوں جشن منایا پھولوں سے کیوں آہیں نکلیں ان گلیوں میں رہ کر دیکھا دن سے روشن راتیں نکلیں

غزل · Ghazal

us ko kar ke salaam rang khule

اس کو کر کے سلام رنگ کھلے دھیرے دھیرے تمام رنگ کھلے خشک ہونٹوں پے رکھ کے آئے ہنسی کر کے یہ انتظام رنگ کھلے اس کی تصویر کی بلائیں لیں کر کے یہ اہتمام رنگ کھلے دن گزارا تھا خشک آنکھوں سے در پے آئی جو شام رنگ کھلے چھین لی پہلے میری بینائی پورا کر انتقام رنگ کھلے چپ تھے وہ ذکر غیر کا سن کر آپ کا لے کے نام رنگ کھلے

غزل · Ghazal

ik qadam uTh gayaa ravaani mein

اک قدم اٹھ گیا روانی میں درد پھر آ گیا کہانی میں کوئی تو چاند کو سکھاتا ہے ڈوبنا روز روز پانی میں صرف تو نے نگاہ پھیری ہے موڑ سا آ گیا کہانی میں اس کی آنکھوں میں ڈوب کر دیکھا تشنگی بڑھ گئی ہے پانی میں کچھ دیئے رات بھر رہے روشن ایک جگنو کی میزبانی میں میں اکیلا کھڑا تھا سچ کے ساتھ مجھ کو مرنا ہی تھا کہانی میں

غزل · Ghazal

teraa suraj aaegaa

تیرا سورج آئے گا چھاؤں اٹھا لے جائے گا تجھ سے کوئی آئینہ کیسے آنکھ ملائے گا میرے گھر کا خالی پن تیرے ناز اٹھائے گا پلکوں پہ ٹھہرا آنسو میری یاد دلائے گا میری مٹی ساتھ میں رکھ پھول نہیں مرجھائے گا ہجر کسی بچے کی طرح پیچھے پیچھے آئے گا جاتے جاتے بولا وو زخم ابھی بھر جائے گا تیری یادوں کے پن سے زخم کریدے جائے گا

غزل · Ghazal

jab us ki tasvir banaai jaati hai

جب اس کی تصویر بنائی جاتی ہے سایہ سایہ دھوپ ملائی جاتی ہے پہلے اس کی آنکھیں سوچی جاتی ہیں پھر آنکھوں میں رات بتائی جاتی ہیں جس دریا میں عکس تمہارا دیکھا تھا اس دریا میں ناؤ چلائی جاتی ہے جس در سے ہم وابستہ ہیں اس در سے پانی کی بھی پیاس بجھائی جاتی ہے

غزل · Ghazal

suukh jaataa hai har shajar mujh mein

سوکھ جاتا ہے ہر شجر مجھ میں کچھ دعائیں ہیں بے اثر مجھ میں جانتا ہی نہیں ہوں میں اس کو وہ جو آنے لگا نظر مجھ میں دھوپ میں دیکھ کر پرندوں کو اگنے لگتا ہے اک شجر مجھ میں پاؤں اب پوچھنے لگے مجھ سے میں سفر میں ہوں یا سفر مجھ میں آئنہ دیکھ کر لگا مجھ کو میں نظر میں ہوں یا نظر مجھ میں درد میں ڈوب ہی گئی آواز ہجر نے اب کیا اثر مجھ میں

Similar Poets