SHAWORDS
Hasrat Mohani

Hasrat Mohani

Hasrat Mohani

Hasrat Mohani

poet
87Shayari
65Ghazal

Popular Shayari

87 total

Ghazalغزل

See all 65
غزل · Ghazal

ان کو رسوا مجھے خراب نہ کر اے دل اتنا بھی اضطراب نہ کر آمد یار کی امید نہ چھوڑ دیکھ اے آنکھ میل خواب نہ کر مل ہی رہتی ہے مے پرست کو مے فکر نایابئ شراب نہ کر ناصحا ہم کریں گے شرح جنوں دل دیوانہ سے خطاب نہ کر شوق یاروں کا بے شمار نہیں ستم اے دوست بے حساب نہ کر دل کو مست خیال یار بنا لب کو آلودۂ شراب نہ کر رکھ بہرحال شغل مے حسرتؔ اس میں پروائے شیخ و شاب نہ کر

un ko rusvaa mujhe kharaab na kar

غزل · Ghazal

اور بھی ہو گئے بیگانہ وہ غفلت کر کے آزمایا جو انہیں ضبط محبت کر کے دل نے چھوڑا ہے نہ چھوڑے ترے ملنے کا خیال بارہا دیکھ لیا ہم نے ملامت کر کے دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثر کہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کر کے پستئ حوصلۂ شوق کی اب ہے یہ صلاح بیٹھ رہئے غم ہجراں پہ قناعت کر کے دل نے پایا ہے محبت کا یہ عالی رتبہ آپ کے درد دواکار کی خدمت کر کے روح نے پائی ہے تکلیف جدائی سے نجات آپ کی یاد کو سرمایۂ راحت کر کے چھیڑ سے اب وہ یہ کہتے ہیں کہ سنبھلو حسرتؔ صبر و تاب دل بیمار کو غارت کر کے

aur bhi ho gae begaana vo ghaflat kar ke

غزل · Ghazal

حائل تھی بیچ میں جو رضائی تمام شب اس غم سے ہم کو نیند نہ آئی تمام شب کی یاس سے ہوس نے لڑائی تمام شب تم نے تو خوب راہ دکھائی تمام شب پھر بھی تو ختم ہو نہ سکی آرزو کی بات ہر چند ہم نے ان کو سنائی تمام شب بے باک ملتے ہی جو ہوئے ہم تو شرم سے آنکھ اس پری نے پھر نہ ملائی تمام شب دل خوب جانتا ہے کہ تم کس خیال سے کرتے رہے عدو کی برائی تمام شب پھر شام ہی سے کیوں وہ چلے تھے چھڑا کے ہاتھ دکھتی رہی جو ان کی کلائی تمام شب حسرتؔ سے کچھ وہ آتے ہی ایسے ہوئے خفا پھر ہو سکی نہ ان سے صفائی تمام شب

haail thi biich mein jo razaai tamaam shab

غزل · Ghazal

اب تو اٹھ سکتا نہیں آنکھوں سے بار انتظار کس طرح کاٹے کوئی لیل و نہار انتظار ان کی الفت کا یقیں ہو ان کے آنے کی امید ہوں یہ دونوں صورتیں تو ہے بہار انتظار جان و دل کا حال کیا کہیے فراق یار میں جان مجروح الم ہے دل فگار انتظار میری آہیں نارسا میری دعائیں ناقبول یا الٰہی کیا کروں میں شرمسار انتظار ان کے خط کی آرزو ہے ان کی آمد کا خیال کس قدر پھیلا ہوا ہے کاروبار انتظار ہے دل مسرور حسرتؔ اک طرب زار امید پھونک ڈالے گر نہ اس گلشن کو نار انتظار

ab to uTh saktaa nahin aankhon se baar-e-intizaar

غزل · Ghazal

تاباں جو نور حسن بہ سیمائے عشق ہے کس درجہ دل پذیر تماشائے عشق ہے ارباب ہوش جتنے ہیں بیمار عقل ہیں ان کے لیے ضرور مداوائے عشق ہے میں کیا ہوں ایک ذرۂ صحرائے اشتیاق دل کیا ہے ایک قطرۂ دریائے عشق ہے شاہ و گدا کا فرق نہیں عہد حسن میں اب جس کو دیکھیے اسے دعوائے عشق ہے ظاہر ہے بے قرارئ پیہم سے حال دل بے کار ہم کو دعوائے اخفائے عشق ہے پنہاں حجاب ناز میں ہے صورت جمال پیدا حروف شوق سے معنائے عشق ہے اے اہل عقل کیوں ہو اسے فکر نام و ننگ حسرتؔ خراب عشق ہے رسوائے عشق ہے

taabaan jo nur-e-husn ba-simaa-e-ishq hai

غزل · Ghazal

قوی دل شادماں دل پارسا دل ترے عاشق نے بھی پایا ہے کیا دل لگا دو آگ عذر مصلحت کو کہ ہے بے زار اس شے سے مرا دل جفاکاری ہے تسلیم ستم بھی نہ ہوگا تابع جور و جفا دل لگا کر آنکھ اس جان جہاں سے نہ ہوگا اب کسی سے آشنا دل مٹے افکار گوناگوں کے جھگڑے ترے غم کو نہ دے کیونکر دعا دل نہ پہنچے گی کبھی کیا گوش گل تک قفس سے اڑ کے فریاد عنا دل تو انائے صداقت ہے تو ہرگز نہ ہوگا پیرو باطل مرا دل بڑی درگاہ کا سائل ہوں حسرتؔ بڑی امید ہے میری بڑا دل

qavi dil shaadmaan dil paarsaa dil

Similar Poets