SHAWORDS
Saud Usmani

Saud Usmani

Saud Usmani

Saud Usmani

poet
29Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

29 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دل میں رکھے ہوئے آنکھوں میں بسائے ہوئے شخص پاس سے دیکھ مجھے دور سے آئے ہوئے شخص جانتا ہوں یہ ملاقات ذرا دیر کی ہے تپتی راہوں میں خنک چھاؤں کھلائے ہوئے شخص تیرے لب پر ترے رخسار کی لو پڑتی ہے تاب خورشید سے مہتاب جلائے ہوئے شخص یہ تو دنیا بھی نہیں ہے کہ کنارا کر لے تو کہاں جائے گا اے دل کے ستائے ہوئے شخص دھوپ رنجش کی طرح پھیل رہی ہے مجھ میں کیا کہوں تجھ سے مرے سائے میں آئے ہوئے شخص منہدم ہوتے ہوئے وقت سے پوچھو تو سعودؔ کیا ہوئے وہ ترے ہاتھوں کے بنائے ہوئے شخص

dil mein rakkhe hue aankhon mein basaae hue shakhs

غزل · Ghazal

گزر چلی ہے شب دل فگار آخری بار بچھڑنے والے ہیں یاروں سے یار آخری بار دمک رہا ہے سحر کی جبیں پہ بوسۂ شب تھپک رہی ہے صبا روئے یار آخری بار ذرا سی دیر کو ہے پتیوں پہ شیشۂ نم گزر رہی ہے کرن آر پار آخری بار یہ بات خیموں کے جلتے دیے بھی جانتے تھے کہ ہم کو بجھنا ہے ترتیب وار آخری بار کسی الاؤ کا شعلہ بھڑک کے بولتا ہے سفر کٹھن ہے مگر ایک بار آخری بار سموں سے اڑتی ہوئی ریگ دشت ڈھونڈھتی ہے غبار ہوتے ہوئے شہسوار آخری بار

guzar chali hai shab-e-dil-figaar aakhiri baar

غزل · Ghazal

شام سے گہرا چاند سے اجلا ایک خیال رات ہوئی اور پھر آ پہنچا ایک خیال دن ڈوبے تو دل میں ڈوبتا جاتا ہے سورج کی مانند سنہرا ایک خیال میرے حصے میں وہ شخص بس اتنا ہے تاریکی میں جلتا بجھتا ایک خیال جھیلیں اور پرندے اس میں رہتے ہیں میری دنیا ایک دریچہ ایک خیال آخر آخر ریت میں گم ہو جائے گا صحراؤں میں بہتا بہتا ایک خیال لگتا ہے کہ ساری عمر کے ساتھی ہیں جنگل سونا سونا رستا ایک خیال

shaam se gahraa chaand se ujlaa ek khayaal

غزل · Ghazal

متاع حرف بھی خوشبو کے ماسوا کیا ہے ہوا کے رخ پہ نہ جاؤں تو راستا کیا ہے میں زرد بیج ہوں اور سبز ہونا چاہتا ہوں مری زمیں تری مٹی کا مشورہ کیا ہے یہ میری کاغذی کشتی ہے اور یہ میں ہوں خبر نہیں کہ سمندر کا فیصلہ کیا ہے بکھر رہا ہوں تری طرح میں بھی اے زر گل سو تجھ سے پوچھتا ہوں تیرا تجربہ کیا ہے

mataa-e-harf bhi khushbu ke maa-sivaa kyaa hai

غزل · Ghazal

آنکھوں کا بھرم نہیں رہا ہے سرمایۂ نم نہیں رہا ہے ہر شے سے پلٹ رہی ہیں نظریں منظر کوئی جم نہیں رہا ہے برسوں سے رکے ہوئے ہیں لمحے اور دل ہے کہ تھم نہیں رہا ہے یوں محو غم زمانہ ہے دل جیسے ترا غم نہیں رہا ہے

aankhon kaa bharam nahin rahaa hai

Similar Poets