SHAWORDS
Asar Akbarabadi

Asar Akbarabadi

Asar Akbarabadi

Asar Akbarabadi

poet
13Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

13 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کوئی ہمدم بنا کے دیکھو تم دل کی دنیا بسا کے دیکھو تم صبح نو پھر سے جاگ جائے گی شام غم کو سلا کے دیکھو تم بن ہی جائے گا وہ گہر اک دن کوئی پتھر اٹھا کے دیکھو تم ڈوب جاؤ گے میری چاہت میں مجھ سے نظریں ملا کے دیکھو تم مسکرانا ادا سہی پھر بھی لذت غم اٹھا کے دیکھو تم راہ الفت میں ہارنا کیسا اک دیا اور جلا کے دیکھو تم حسن پر ناز ہے بجا لیکن عشق کو آزما کے دیکھو تم غیر ہی سے اثرؔ توقع کیوں خود کو اپنا بنا کے دیکھو تم

koi hamdam banaa ke dekho tum

1 views

غزل · Ghazal

جانے کیوں لوگ غم سے ڈرتے ہیں ہم تو آلام میں نکھرتے ہیں جو خوشی کے سراب میں گم ہیں وہ خوشی سے ہی اپنی مرتے ہیں غم بھی رکھتے ہیں ساتھ خوشیوں کے زندگی میں جو رنگ بھرتے ہیں ٹوٹ جاتے ہیں سب غموں کے حصار موتی خوشیوں کے جب بکھرتے ہیں لاکھ خوشیاں انہیں مبارک ہوں ہم غموں سے ہی دل کو بھرتے ہیں ڈوب جاتے ہیں جو کنارے پر وہ کہاں ڈوب کر ابھرتے ہیں حالت دل بتائیں ہم ان کو کیسے دن رات اب گزرتے ہیں کھل ہی جاتے ہیں ان پہ عیب و ہنر آئنے سے جو بات کرتے ہیں آئنہ دیکھتا ہے حیرت سے وہ جس انداز سے سنورتے ہیں کیا بھروسہ ہے زندگی کا اثرؔ روز جیتے ہیں روز مرتے ہیں

jaane kyuun log gham se Darte hain

Similar Poets