SHAWORDS
K

Kishan Kumaar Waqaar

Kishan Kumaar Waqaar

Kishan Kumaar Waqaar

poet
33Shayari
34Ghazal

Popular Shayari

33 total

Ghazalغزل

See all 34
غزل · Ghazal

کل کہاں بچاری بلبل اور کہاں بچارا گل آج بلبل دید کر لے باغ کی نظارہ گل خالی از شر یہ چٹکنے کی صدا ہرگز نہیں صبح دم کرتا ہے اپنے کوچ کا نقارا گل غنچہ جب تک چپ رہا ہر طرح خاطر جمع تھی خندۂ‌ مفرط نے لیکن کر دیا آوارہ گل ظاہرا باطن سبک تھا کچھ گرانی آ گئی ہو گیا بلبل کی جانب سے جو سنگ خارا گل کیوں نہ گزرے دم بہ دم بلبل کا پرچہ اے وقارؔ رکھتا ہے باد صبا کا باغ میں ہرکارہ گل

kal kahaan bichaari bulbul aur kahaan bechaaraa gul

غزل · Ghazal

خط کی رخسار پر سیاہی ہے چشم خوابیدہ خوش نگاہی ہے عشق کا ہے غبار نالہ‌ عروج آسماں اوج‌ تخت شاہی ہے کیوں نہ ہو عندلیب گرم فغاں بوئے گل ہر طرف کو راہی ہے اشک حسرت ہے آج طوفاں خیز کشتیٔ چشم کی تباہی ہے ہوں گرفتار آپ اپنا میں حلقۂ فلس دام ماہی ہے چشم جاناں کا رعب ابرو ہے تیغ سے صولت سپاہی ہے مرگ میرا ہے ضبط گریہ وقارؔ آب آب حیات ماہی ہے

khat ki rukhsaar par siyaahi hai

غزل · Ghazal

سوز پروانہ نور دین شمع تار زنار دل نشین شمع قطرۂ خون زخم پروانہ قشقۂ تازۂ جبین شمع تم بھی دو ایک بوسہ بہر خدا کہ ہے گلگیر بوسہ چین شمع دانۂ عشق بو رہا ہے پتنگ سوختہ گرچہ ہے زمین شمع میری عرض حیات کا ہے طول نفس تنگ واپسین شمع آہ پروانہ کا پریشاں دود بن گیا زلف عنبرین شمع قدر مجنوں نہ ہوگی میرے بعد خاک جگنو ہو جانشین شمع روز اول سے ہیں بہم مربوط دست پروانہ آستین شمع حق میں پروانہ کے ہے تیر شہاب اے وقارؔ آہ آتشین شمع

soz-e-parvaana nur-e-din-e-shama

غزل · Ghazal

عشق ہے اس زلف کا سرتاج آج ہے رسول‌ حسن کی معراج آج نوک مژگاں پر نہیں ہے لخت دل دار پر کھینچا گیا حلاج آج ترک چشم یار کے تیور ہیں اور خرمن طاقت کا ہے تاراج آج تیغ ابرو کل پڑی دل پر مرے تیر مژگاں کا ہوا آماج آج چوسے ہیں اس کے مسی آلودہ لب میں نے نیلم کا کیا پکھراج آج وصل کی مرضی تھی کل اس شوخ کی پھر گیا وہ وقت استمزاج آج لکھا ہے جو وصف ابرو کا وقارؔ شعر شعری سے نہ لے کیوں باج آج

ishq hai us zulf kaa sartaaj aaj

غزل · Ghazal

شعرا میں نہ ہو کیوں شعر ہمارا اونچا کہ قد یار کا مضمون ہے باندھا اونچا ناز کی نشو و نما ہے کہ ہے جوبن کا ابھار ورنہ کیا ہے ترے سینہ پہ یہ اونچا اونچا دل مسافر ہے سفر شب کا پھر اس پر طرہ کوچۂ زلف میں ہے ہر جگہ نیچا اونچا اے ادب خار کی تعظیم ہے نیچا رہنا ہاں کہیں ہو نہ سر آبلۂ پا اونچا زلف ہے پست جو گیسو سے تو یہ کاکل سے چو گنے مرتبہ میں اس سے ہے طرہ اونچا چشم بد دور بلند اشک ہے سر سے اک ہاتھ غیر ممکن ہے زمیں سے بہے دریا اونچا کیوں وقارؔ اپنا گلا پیر و جواں پھاڑتے ہیں پیر کہنہ ہے فلک حد سے ہے سنتا اونچا

shoaraa mein na ho kyuun sher hamaaraa unchaa

غزل · Ghazal

عاشق گیسو‌ دوتا ہوں میں آپ اپنے لیے بلا ہوں میں کیا شکایت اگر نہ جانے یار خود نہیں جانتا کہ کیا ہوں میں مثل گل ہنس کے میں کبھی نہ کھلا غنچہ ساں زیست سے خفا ہوں میں میں تو اے جان ہوں برے سے برا میرا یہ منہ کہوں بھلا ہوں میں دل ہے آئینۂ دو رو اپنا دوست دشمن سے ایک سا ہوں میں تیرا عاشق ہوں اے بت رعنا غیر ہوں میں کہ آشنا ہوں میں مجھ کو تسلیم ہے جفائے یار ہر طرح تابع رضا ہوں میں موج نکہت مرا جنازہ ہے کشتۂ‌ خنجر ادا ہوں میں پھر چبھا دل میں خار غم ہے وقارؔ پھر کسی گل کا مبتلا ہوں میں

aashiq-e-gesu-e-dutaa huun main

Similar Poets