SHAWORDS
Aadil Rahi

Aadil Rahi

Aadil Rahi

Aadil Rahi

poet
10Shayari
13Ghazal

Popular Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 13
غزل · Ghazal

ہجر کا سوگ منانا کبھی دریا رونا یاد کر کے تجھے ہنسنا کبھی رونا رونا کیا بتاؤں اسے کس بات پہ ہنستے دیکھا کیا بتاؤں مجھے کس بات پہ آیا رونا کیسے بھولوں گا وہ بے باک ادائیں اس کی اس کی باتیں تو وہ ہنسنا وہ لپٹنا رونا بات اوروں کی نہیں تو تو مرا اپنا تھا کاش تجھ کو نظر آتا مرے دل کا رونا کوئی تو بات اسے اتنا رلاتی ہوگی اچھا لگتا ہے کسے ٹوٹ کے تنہا رونا تم تو خوش تھے نہ مجھے چھوڑ کے جاتے جاتے وقت رخصت تمہیں کس بات پہ آیا رونا مدتوں بعد یہ احساس ہوا ہے راہیؔ مدتوں بعد پھر آیا مجھے اتنا رونا

hijr kaa sog manaanaa kabhi dariyaa ronaa

42 views

غزل · Ghazal

ہے اثر اس طرح دل پر عشق کی تاثیر کا آج کل ہے حال جیسا وادئ کشمیر کا یوں تو دنیا کا کوئی منظر مجھے بھایا نہیں ہاں مگر شیدا ہوا ہوں میں تری تصویر کا ہے مری دنیا میں تیری اہمیت کچھ اس طرح مرتبہ ہے شاعری میں جس طرح سے میرؔ کا یاد تم آؤ گے مجھ کو میری جاں یہ جان لو ذکر جب بھی آئے گا میری غزل میں ہیر کا میں نے تو بس عین لکھا تھا لفافے پر مگر جانے کیا سمجھا ہے مطلب اس نے اس تحریر کا تم سے ملنا اور پھر مل کر بچھڑ جانے کا غم فیصلہ شاید یہی ہے کاتب تقدیر کا شعر میں نے بھی سنائے خوب راہیؔ رات بھر ذکر چھیڑا تھا کسی نے بزم میں جب میرؔ کا

hai asar is tarah dil par ishq ki taasir kaa

42 views

غزل · Ghazal

اپنی آنکھوں سے تباہی یہ نظارہ دیکھوں یعنی تجھ کو میں کسی اور کا ہوتا دیکھوں میری دیوانگی اس موڑ پہ لے آئی ہے ہر کسی چہرے میں بس ایک ہی چہرہ دیکھوں یہ جو تصویر مصور نے بنائی ورنہ چاند کو ٹھہرے ہوئے پانی میں چلتا دیکھوں تشنگی لاکھ سہی پر یہ نہیں ہو سکتا خود کو لاچار بناؤں سوئے دریا دیکھوں یہ تری ضد کہ تڑپتا ہوا دیکھے مجھ کو میری خواہش کہ ہمیشہ تجھے ہنستا دیکھوں سامنے تجھ کو بٹھاؤں ترا ماتھا چوموں تیری آنکھیں تری زلفیں ترا چہرہ دیکھوں دو قدم چل کے یہ دل نے کہا عادل راہیؔ آخری بار پلٹ کر اسے جاتا دیکھوں

apni aankhon se tabaahi ye nazaara dekhun

42 views

غزل · Ghazal

گلاب رنگوں کو زعفرانی نہیں کروں گا میں ایسے پودوں کی باغبانی نہیں کروں گا کسی کی خاطر غلط بیانی نہیں کروں گا میں جھوٹے لوگوں کی ترجمانی نہیں کروں گا سنا ہے اب وہ خلاف میرے گواہی دے گا جو کہہ رہا تھا کہ بد گمانی نہیں کروں گا سزا میں خود کو کبھی نہ دوں گا ترے کیے کی جگر کو چھلنی لہو کو پانی نہیں کروں گا تمہارے غم کا تمہاری یادوں کا میں امیں ہوں کہا تھا تم سے کہ بے ایمانی نہیں کروں گا معاف تجھ کو میں پہلے بھی کر چکا ہوں لیکن دوبارہ تجھ پر یہ مہربانی نہیں کروں گا یہ غیر ممکن ہے پھر بھی حاکم بنا تو عادلؔ ستم رسیدوں پہ حکمرانی نہیں کروں گا

gulaab rangon ko zaa'fraani nahin karungaa

42 views

غزل · Ghazal

کسک دل کی مٹانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کسی کا غم بھلانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کسی کو چاہ کر اپنا بنانا ٹھیک ہے لیکن محبت آزمانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے تمہیں پانے کی خواہش میں ہوا احساس یہ مجھ کو مقدر آزمانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے جسے منت مرادوں سے بڑی مشکل سے پایا ہو اسے دل سے بھلانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کہ جس دل کی زمیں برسوں سے بنجر ہو تو پھر اس پر نئی چاہت اگانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے غزل پڑھ کر تو آسانی سے محفل لوٹ سکتے ہو مگر عزت کمانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے دل مضطر کو آخر کون سمجھائے گا اے راہیؔ سکون قلب پانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

kasak dil ki miTaane mein zaraa si der lagti hai

41 views

غزل · Ghazal

اس نے یہ فاصلہ اس واسطے رکھا ہوگا پاس آ کر مرے بیٹھے گا تو چرچا ہوگا آج پھر اس نے مجھے یاد کیا ہے شاید دل نے یوں ہی تو نہیں شور مچایا ہوگا دیکھنا لوگ محبت کی مثالیں دیں گے نام آئے گا مرا ذکر تمہارا ہوگا درد بے چینی تڑپ رنج و الم تنہائی ہم نے سوچا ہی نہیں اتنا خسارہ ہوگا جس کو دن رات دعاؤں میں ہے مانگا ہم نے وقت آئے گا کسی دن وہ ہمارا ہوگا ہجر اس واسطے منظور کیا ہے میں نے تیرا ہر زخم مجھے دل سے گوارا ہوگا اس کی بے چینی بتاتی ہے کہ عادل راہیؔ بھولا بسرا ہی کوئی یاد تو آتا ہوگا

us ne ye faasla is vaaste rakkhaa hogaa

41 views

Similar Poets