SHAWORDS
Nida Fazli

Nida Fazli

ندا فاضلی

निदा फ़ाज़ली

poet
84Shayari
26Ghazal
1.6KViews

Popular Shayari

84 total

Ghazalغزل

See all 26
غزل · Ghazal

چاہتیں موسمی پرندے ہیں رت بدلتے ہی لوٹ جاتے ہیں گھونسلے بن کے ٹوٹ جاتے ہیں داغ شاخوں پہ چہچہاتے ہیں آنے والے بیاض میں اپنی جانے والوں کے نام لکھتے ہیں سب ہی اوروں کے خالی کمروں کو اپنی اپنی طرح سجاتے ہیں موت اک واہمہ ہے نظروں کا ساتھ چھٹتا کہاں ہے اپنوں کا جو زمیں پر نظر نہیں آتے چاند تاروں میں جگمگاتے ہیں یہ مصور عجیب ہوتے ہیں آپ اپنے حبیب ہوتے ہیں دوسروں کی شباہتیں لے کر اپنی تصویر ہی بناتے ہیں یوں ہی چلتا ہے کاروبار جہاں ہے ضروری ہر ایک چیز یہاں جن درختوں میں پھل نہیں آتے وہ جلانے کے کام آتے ہیں

chaahatein mausami parinde hain rut badalte hi lauT jaate hain

2 views

غزل · Ghazal

کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئی آؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی پھر یوں ہوا کہ وقت کا پانسہ پلٹ گیا امید جیت کی تھی مگر مات ہو گئی سورج کو چونچ میں لیے مرغا کھڑا رہا کھڑکی کے پردے کھینچ دیے رات ہو گئی وہ آدمی تھا کتنا بھلا کتنا پرخلوص اس سے بھی آج لیجے ملاقات ہو گئی رستے میں وہ ملا تھا میں بچ کر گزر گیا اس کی پھٹی قمیص مرے ساتھ ہو گئی نقشہ اٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئے اس شہر میں تو سب سے ملاقات ہو گئی

kuchh bhi bachaa na kahne ko har baat ho gai

2 views

غزل · Ghazal

وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپنا کس کو معلوم یہاں کون ہے کتنا اپنا جو بھی چاہے وہ بنا لے اسے اپنے جیسا کسی آئینے کا ہوتا نہیں چہرہ اپنا خود سے ملنے کا چلن عام نہیں ہے ورنہ اپنے اندر ہی چھپا ہوتا ہے رستہ اپنا یوں بھی ہوتا ہے وہ خوبی جو ہے ہم سے منسوب اس کے ہونے میں نہیں ہوتا ارادہ اپنا خط کے آخر میں سبھی یوں ہی رقم کرتے ہیں اس نے رسماً ہی لکھا ہوگا تمہارا اپنا

vaqt banjaaraa-sifat lamha ba lamha apnaa

2 views

غزل · Ghazal

ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوں کون آنے والا ہے کس کا راستہ دیکھوں شام کا دھندلکا ہے یا اداس ممتا ہے بھولی بسری یادوں سے پھوٹتی دعا دیکھوں مسجدوں میں سجدوں کی مشعلیں ہوئیں روشن بے چراغ گلیوں میں کھیلتا خدا دیکھوں لہر لہر پانی میں ڈوبتا ہوا سورج کون مجھ میں در آیا اٹھ کے آئنا دیکھوں لہلہاتے موسم میں تیرا ذکر شادابی شاخ شاخ پر تیرے نام کو ہرا دیکھوں

har chamakti qurbat mein ek faasla dekhun

2 views

غزل · Ghazal

من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہے جیون جینا سہل نہ جانو بہت بڑی فن کاری ہے اوروں جیسے ہو کر بھی ہم با عزت ہیں بستی میں کچھ لوگوں کا سیدھا پن ہے کچھ اپنی عیاری ہے جب جب موسم جھوما ہم نے کپڑے پھاڑے شور کیا ہر موسم شائستہ رہنا کوری دنیا داری ہے عیب نہیں ہے اس میں کوئی لال پری نا پھول کلی یہ مت پوچھو وہ اچھا ہے یا اچھی ناداری ہے جو چہرہ دیکھا وہ توڑا نگر نگر ویران کیے پہلے اوروں سے نا خوش تھے اب خود سے بے زاری ہے

man bai-raagi tan anuraagi qadam qadam dushvaari hai

2 views

غزل · Ghazal

ہر اک رستہ اندھیروں میں گھرا ہے محبت اک ضروری حادثہ ہے گرجتی آندھیاں ضائع ہوئی ہیں زمیں پہ ٹوٹ کے آنسو گرا ہے نکل آئے کدھر منزل کی دھن میں یہاں تو راستہ ہی راستہ ہے دعا کے ہاتھ پتھر ہو گئے ہیں خدا ہر ذہن میں ٹوٹا پڑا ہے تمہارا تجربہ شاید الگ ہو مجھے تو علم نے بھٹکا دیا ہے

har ik rasta andheron mein ghiraa hai

1 views

Similar Poets