SHAWORDS
Ahmad Nadeem Qasmi

Ahmad Nadeem Qasmi

Ahmad Nadeem Qasmi

Ahmad Nadeem Qasmi

poet
47Shayari
63Ghazal

Popular Shayari

47 total

Ghazalغزل

See all 63
غزل · Ghazal

دعویٰ تو کیا حسن جہاں سوز کا سب نے دنیا کا مگر روپ بڑھایا تری چھب نے تو نیند میں بھی میری طرف دیکھ رہا تھا سونے نہ دیا مجھ کو سیہ چشمئ شب نے ہر زخم پہ دیکھی ہیں ترے پیار کی مہریں یہ گل بھی کھلائے ہیں تیری سرخی لب نے خوشبوئے بدن آئی ہے پھر موج صبا سے پھر کس کو پکارا ہے ترے شہر طرب نے درکار ہے مجھ کو تو فقط اذن تبسم پتھر سے اگر پھول اگائے مرے رب نے وہ حسن ہے انسان کی معراج تصور جس حسن کو پوجا ہے مرے شعر و ادب نے

daavaa to kiyaa husn-e-jahaan-soz kaa sab ne

40 views

غزل · Ghazal

لبوں پہ نرم تبسم رچا کے دھل جائیں خدا کرے مرے آنسو کسی کے کام آئیں جو ابتدائےسفر میں دیے بجھا بیٹھے وہ بد نصیب کسی کا سراغ کیا پائیں تلاش حسن کہاں لے چلی خدا جانے امنگ تھی کہ فقط زندگی کو اپنائیں بلا رہے ہیں افق پر جو زرد رو ٹیلے کہو تو ہم بھی فسانوں کے راز ہو جائیں نہ کر خدا کے لئے بار بار ذکر بہشت ہم آسماں کا مکرر فریب کیوں کھائیں تمام مے کدہ سنسان میگسار اداس لبوں کو کھول کے کچھ سوچتی ہیں مینائیں

labon pe narm tabassum rachaa ke dhul jaaein

40 views

غزل · Ghazal

اتنے بیدار زمانے میں یہ سازش بھری رات میری تاریخ کے سینے پہ اتر آئی تھی اپنی سنگینوں میں اس رات کی سفاک سپہ دودھ پیتے ہوئے بچوں کو پرو لائی تھی گھر کے آنگن میں رواں خون تھا گھر والوں کا اور ہر کھیت پہ شعلوں کی گھٹا چھائی تھی راستے بند تھے لاشوں سے پٹی گلیوں میں بھیڑ سی بھیڑ تھی تنہائی سی تنہائی تھی

itne bedaar zamaane mein ye saazish bhari raat

40 views

غزل · Ghazal

یوں بے کار نہ بیٹھو دن بھر یوں پیہم آنسو نہ بہاؤ اتنا یاد کرو کہ بالآخر آسانی سے بھول بھی جاؤ سارے راز سمجھو لو لیکن خود کیوں ان کو لب پر لاؤ دھوکا دینے والا رو دے ایسی شان سے دھوکا کھاؤ ظلمت سے مانوس ہیں آنکھیں چاند ابھرا تو مند جائیں گی بالوں کو الجھا رہنے دو اک الجھاؤ سو سلجھاؤ کل کو کل پر رکھو جب کل آئے گا دیکھا جائے گا آج کی رات بہت بھاری ہے آج کی رات یہیں رہ جاؤ کب تک یوں پردے میں حسن محبت کو ٹھکراتا موت کا دن بھی حشر کا دن ہے چھپنے والو سامنے آؤ

yuun be-kaar na baiTho din bhar yuun paiham aansu na bahaao

40 views

غزل · Ghazal

مچلتی ہے مرے آغوش میں خوشبوئے یار اب تک مری آنکھوں میں ہے اس سحر رنگیں کا خمار اب تک کوئی آتا نہیں اب دل کی بستی میں مگر پھر بھی امیدوں کے چراغوں سے ہیں روشن رہ گزار اب تک ابھی تک نصف شب کو چاندنی گاتی ہے جھرنوں میں نہیں بدلی شباب منتظر کی یادگار اب تک جلا رکھے ہیں شہراہوں پہ اشکوں کے دئے کب سے نہیں گزرا کبھی اس سمت سے وہ شہسوار اب تک شکست آرزو کو عشق کا انجام کیوں سمجھوں مقابل ہے مرے آئینۂ لیل و نہار اب تک

machalti hai mire aaghosh mein khushbu-e-yaar ab tak

40 views

غزل · Ghazal

ہوتا نہیں ذوق زندگی کم بنیاد حیات ہے ترا غم احساس جمال ابھر رہا ہے جب سے ترا التفات ہے کم تیرے ہی غموں نے مجھ کو بخشی کوندے کی لپک غزال کا رم سامان ثبات ہیں سفر میں امید کی پیچ راہ کے خم شمعوں کی لویں ہیں یا زبانیں آنسو ہیں کہ احتجاج پیہم انجم سے کھلائے گی شگوفے شبنم سے لدی ہوئی شب غم طوفان کا منتظر کھڑا ہے یہ عین سحر کو شب کا عالم

hotaa nahin zauq-e-zindagi kam

40 views

Similar Poets